ابنا: پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ مالدیپ میں ہونے والی پاک ، ہند وزراعظم ملاقات سے رابطوں کو مزید فروغ حاصل ہوا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں راہنماوں کی ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کے نتیجہ خیز حل کے لئے بات چیت کی جائے گی۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کے نزدیک بات چیت مثبت رہی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے ملاقاتوں کے شیڈول کو بھی طے کرنے پر بھی رضا مندی ظاہر کی گئی ہے۔ دونوں راہنماوں کی ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ پاک ہند جوائنٹ کمیشن سے پہلے ٹیکنیکل ورکنگ گروپس کے اجلاس بھی بلائے جائیں گے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاک ، ہند وزراعظم نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دہشت گردی دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے اور ایک دوسرے پر الزامات عائد کرنے کی بجائے مشترکہ طور پر اس مسئلے کا حل نکالنا چاہیے. ............/169
10 نومبر 2011 - 20:30
News ID: 277684
پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ مالدیپ میں ہونے والی پاک ، ہند وزراعظم ملاقات سے رابطوں کو مزید فروغ حاصل ہوا ہے۔